پاکستان پاکستان24

نئے چیف الیکشن کمشنر پر اتفاق نہ ہو سکا

جنوری 17, 2020

نئے چیف الیکشن کمشنر پر اتفاق نہ ہو سکا

پاکستان میں حکومت اوراپوزیشن چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے ناموں پراتفاق نہ کرسکی۔ پارلیمانی کمیٹی کا 11 واں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

اجلاس کے بعد ن لیگ کے مشاہداللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام نہیں دیے تاہم 20 جنوری کو کسی نئے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

حکومتی نمائندے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کہا ہے سندھ یا بلوچستان سے رکن کا نام دے۔ اتفاق رائے کےلیے کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پہلے چیف الیکشن کمشنراورارکان کے تجویز کر دہ نام اپوزیشن بھیجے جائیں گے۔ اپوزیشن اس کے بعد نام بھجوائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کہتے ہیں حکومت نئے نام آج دے گی۔امید ہے 20 جنوری تک اتفاق ہوجائے گا۔

وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام بند لفافے میں ہیں جو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے متفقہ طور پربھجوایا گیا ہے۔

اعظم سواتی نے یہ بھی کہا کہ 20 جنوری کو اتفاق رائے نہ ہوسکا تو 21 جنوری کو دوسرے فارمولے پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے