پاکستان پاکستان24

لائن آف کنٹرول پر مزید خاموشی نہیں

جنوری 19, 2020

لائن آف کنٹرول پر مزید خاموشی نہیں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈین فوج کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی جارحیت پر ان کا ملک خاموش تماشائی بنا بیٹھا نہیں رہے گا۔

اتوار کو انہوں نے ٹویٹس میں لکھا کہ انڈیا اور بین الاقوامی برادری پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مزید خاموش بیٹھے رہنے ان کے ملک کے لیے مشکل ہوگا۔

عمران خان کے مطابق انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا سخت خطرہ ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے لکھا کہ ”‏میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔“

انڈیا کی جانب سے گذشتہ برس پانچ اگست کو متنازع علاقے کشمیر کے حیثیت بدلنے کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے