چار پاکستانی طلبہ بھی کورونا وائرس کا شکار
چین میں زیر تعلیم چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیجنگ میں سفارتخانہ ووہان شہر میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہے اور متاثرہ طلبہ کی صحت اب بہتر ہے۔
چین میں وائرس سے اب تک 132 افراد ہلاک اور چھ ہزار کے لگ بھگ متاثر ہوئے ہیں۔
دنیا کے کم از کم 12 ملکوں میں کورونا وائرس پہنچنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

