پاکستان پاکستان24

سیکس کرائم کی وجہ انڈین اور انگریزی فلمیں: وزیراعظم

ستمبر 26, 2020

سیکس کرائم کی وجہ انڈین اور انگریزی فلمیں: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں فحاشی، عریانی اور جنسی جرائم کی وجہ بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں ہیں۔

پاکستان کے نیوز چینلز کے ڈائریکٹرز سے ایک ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے معاون خصوصی جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ سے کہا ہے کہ وہ اس کلچر کے رد کے لیے جواب میں کلچرل بیانیہ جاری کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انڈین اور انگریزی فلموں نے فحاشی کے ذریعے معاشرے خراب کر دیے ہیں۔

”صوبوں کے پولیس سربراہان کا اجلاس بلایا تھا جس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ جنسی جرائم ہوتے ہیں مگر والدین بدنامی کے خوف سے رپورٹ نہیں کرتے۔ جب سے نوجوانوں کے ہاتھ میں موبائل آیا ہے اخلاقی بے راہ روی بڑھی ہے، اب حکومت کی کوشش ہے کہ معیاری ڈرامے اور اسلامی مواد دکھایا جا سکے۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے