پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ میں‌بچوں کے لیے بھی کورونا ویکسین کا استعمال شروع

مئی 11, 2021 < 1 min

امریکہ میں‌بچوں کے لیے بھی کورونا ویکسین کا استعمال شروع

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں ادویات کی رجسٹریشن کرنے والےمحکمے نے فائزر بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسین کی 12 سے 15 سال کے عمر بچوں کے لیے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ’وائرس کے خلاف ہماری جنگ میں یہ ایک امید افزا پیشرفت ہے۔‘
صدر جو بائیڈن کے مطابق ’اگر آپ ایسے والدین ہیں جو اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، یا آپ ایک ٹین ایجر ہیں جو ویکسینیشن کرانا چاہتے ہیں، آج کا فیصلہ اس مقصد کو پانے کی طرف ایک قدم ہے۔‘
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس سے قبل 16 اور سے زائد عمر کے افراد کے لیے فائزر بائیو این ٹیک کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔
امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے بائیولوجکس ایویلیو ایشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پیٹر مارکس کا کہنا ہے کہ ’کم عمر بچوں کے لیے ویکسین کی اجازت کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عوام کی صحت کے حوالے سے شدید دباؤ کو کم کرنے کی کوششوں کی طرف ایک انتہائی اہم قدم ہے۔‘
ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پندرہ لاکھ کیسز امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن میں یکم مارچ 2020 سے 30 اپریل 2021 تک 11 سے 17سال کی عمر کے بچوں میں رپورٹ ہوئے۔
فائزر اور اس کے پارٹنر بائیو این ٹیک نے مارچ میں کہا تھا کہ ان کی دو خوراکیں 12 سے 15 سال کے دو ہزار 260 بچوں پر ٹرائل میں محفوظ اور انتہائی موثر ثابت ہوئی ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے ویکسینیشن کا دائرہ کار 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں تک بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکام اس پر ’فوری عمل کے تیار‘ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے