کرپٹو کرنسیاں گراوٹ کا شکار، ٹیسلا کی بِٹ کوائن کی مالیت نصف رہ گئی
Reading Time: < 1 minuteدنیا کی بڑی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے بِٹ کوائن کی ویلیو گر کر نصف کے لگ بھگ رہ گئی ہے.
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹو کرنسیوں کی ویلیو میںبہت زیادہ گراوٹ دیکھی جا رہی ہے.
چین میںکرپٹو کرنسیوں کے خلاف سرکاری کریک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں بِٹ کوائن اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے.
ٹیسلا کے مالک ارب پتی ایلون مسک نے کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن میںاربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی تاہم گزشتہ دنوں ان کرنسیوں کے ماحولیات پر برے اثرات کے تناظر میں انہوں نے الیکٹرک کاروں کی کرپٹو کرنسی میں فروخت کا فیصلہ واپس لے لیا تھا.
روئٹرز کے مطابق ٹیسلا کے خریدے گئے بِٹ کوائن کی مالیت واپس ایک ارب 26 کروڑ ڈالر پر آ گئی ہے جو ایلون مسک کی جانب سے ان کی خریداری کے وقت کی گئی ادائیگی سے کچھ ہی زیادہ ہے.
Array