پاکستان پاکستان24

پختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے، سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ

مئی 24, 2021 < 1 min

پختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے، سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے تین صوبوں اور وفاقی علاقے میں‌ریستوران آج سے رات بارہ بجے تک آؤٹ ڈور کھانے کے لیے کھلے رہیں‌گے جبکہ سیاحتی مقامات بھی حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے تحت کھول دیے گئے ہیں.
دوسری جانب صوبہ سندھ میں حکام کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تیزی سے بڑھی ہے اور وفاقی محکمے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تجویز پر عمل کرتےہوئے پابندیاں نرم نہیں کر سکتے.
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سندھ کے بڑے شہروں کراچی اور حیدرآبادمیں مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے بڑھ کر ساڑھے آٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے.
کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں تین ہزار 60 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران ہلاکتوں کی تعداد 57 رہی۔
کورونا سے سندھ میں ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار 920 ہے۔
گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عیدالفطر کے بعد سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پابندیاں مزید دو ہفتے تک برقرار رہیں گی۔
ادھر پیر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے کے 21 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارےیعنی سکول، کالجز اور مدارس کھول دیے گئے ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے