سائنس اور ٹیکنالوجی

امریکی ایف بی آئی سے صارفین کو ہیکنگ کی جعلی ای میلز

نومبر 14, 2021 < 1 min

امریکی ایف بی آئی سے صارفین کو ہیکنگ کی جعلی ای میلز

Reading Time: < 1 minute

کمپیوٹر سکیورٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے ایک کمپیوٹر سرور سے لوگوں کو سائبر حملے کی جعلی ای میلز بھیجی گئیں۔

ایجنسی فرانس پریس کے مطابق ایف بی آئی نے کمپیوٹر سکیورٹی گروپ ’سپیم ہاوز‘ کی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر کو اس کے کمپیوٹر سے دو مرتبہ جعلی ای میلز بڑی تعداد میں بھیجی گئیں۔

ان میں سے کچھ ای میلز کا عنوان تھا ’ارجنٹ: تھریٹ ایکٹر ان سسٹم۔‘

ای میلز موصول کرنے والوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایک نامعلوم گینگ کی جانب سے ہیکننگ حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

سائبر سکیورٹی کے ماہر برین کریبز نے کہا کہ انہیں بھی ایف بی آئی کے ای امیل ایڈریس سے ایک جعلی ای میل موصول ہوئی ہے، لیکن اس میں پیغام مختلف ہے۔

ایف بی آئی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے، لیکن اس حوالے سے تفصیل جاری نہیں کی۔

ایف بی آئی کے مطابق ’یہ سب ابھی جاری ہے اور اس حوالے سے اضافی معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ متاثر ہونے والے کمپیوٹر کو بند کر دیا گیا ہے۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے خبردار رہیں اور کسی مشکوک سرگرمی کو رپورٹ کریں۔‘

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ای میلز باہر سے کسی ہیکر نے بھیجیں یا کسی نے خود کمپیوٹر تک رسائی حاصل کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے