ایپل کی نئی واچ پرو کیسی ہو گی؟
Reading Time: < 1 minuteایپل کی نت نئی مصنوعات کا دنیا بھر کو انتظار رہتا ہے۔
اب ایپل کی نئی واچ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ شاید یہ آئی فون 14 کے ڈیزائن سے ملتی جلتی ہوسکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سات ستمبر کو ایپل کی اہم ترین مصنوعات منظرِ عام پر پیش کی جائیں گی۔ اس میں 2017 کے بعد ایپل نے ایک نیا جملہ دوہرایا ہے یعنی ’ایک اور شے‘ ( ون مور تھنگ) ہے اور یہ کوئی بہت خاص شے ہوسکتی ہے۔
ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ اس واچ کا ڈیزائن دیکھنے میں آئی فون 14 جیسا ہوگا کیونکہ ایپل اپنی مصنوعات کی ڈیزائننگ میں یکسانیت کا قائل ہے۔ اس کا فرنٹ ڈسپلے انتہائی ہموار ہوسکتا ہے بلومبرگ اور دیگر مخبرویب سائٹ بھی اس سے متفق ہیں کہ ایپل واچ پرو میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
Array