کھیل

کامران اکمل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فروری 8, 2023 < 1 min

کامران اکمل کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

کامران اکمل نے منگل کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔

کامران اکمل کہتے ہیں کہ ’میرے خیال سے اب سلیکٹر بھی بن گیا ہوں، کوچ بھی بن گیا ہوں تو میرے خیال سے لیگ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا.

’تاہم جو چھوٹی موٹی لیگز ہیں جیسے میں امریکہ جاتا ہوں یا آسٹریلیا جاتا ہوں، جو 10 یا 15 دنوں کی لیگز ہوتی ہیں اُن میں ضرور کھیلوں گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنی فٹنس اور کرکٹ کا جنون ختم نہیں ہو سکتا، چاہے ہم جتنے مرضی بوڑھے ہو جائیں۔‘

سنہ 2002 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ٹیسٹ میچ سے ڈیبیو کرنے والے کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی20 میچز کھیلے جس میں انہوں نے بالترتیب 2648، 3246 اور 987 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ 11 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے۔

کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے 2016 سے 2022 تک پشاور زلمی کے لیے 75 میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے 27 کی اوسط سے 1972 رنز بنائے جس میں تین سینچریاں اور 12 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے