کھیل

زخمی انگلی پر کریم، انڈین آل راؤنڈر رویندر جدیجا پر جرمانہ عائد

فروری 12, 2023 < 1 min

زخمی انگلی پر کریم، انڈین آل راؤنڈر رویندر جدیجا پر جرمانہ عائد

Reading Time: < 1 minute

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈین آل راؤنڈر رویندر جدیجا پر آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ’پروٹوکول کی خلاف ورزی‘ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو رویندر جدیجا نے بولنگ کے دوران اپنی انگلی کی انجری کی خود ہی ٹریٹمنٹ کرتے ہوئے اس پر کریم لگائی تھی۔

آئی سی سی نے رویندر جدیجا پر ان کے پہلے ٹیسٹ میچ کے معاوضے کے چوتھائی حصے (25 فیصد) کے برابر جرمانہ عائد کیا۔

ناگاپور سٹیڈیم میں جاری اس میچ کے دوران کھینچی گئی تصاویر میں جدیجا کو اپنے بولنگ والے ہاتھ کی انگلی پر کچھ ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ’بال ٹیمپرنگ‘ کے شبے کو تقویت ملی۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میچ ریفری مطمئن تھے کہ یہ کریم ’صرف طبی مقاصد‘ اور سوجن کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے