عالمی خبریں

امریکہ میں اسلام مخالف واقعات، نیو جرسی میں امام مسجد قتل

جنوری 4, 2024 < 1 min

امریکہ میں اسلام مخالف واقعات، نیو جرسی میں امام مسجد قتل

Reading Time: < 1 minute

امریکی شہر نیوآرک میں امام کو مسجد کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امام مسجد حسن شریف پر مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسے.

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک کی پولیس کا واقعے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی ترجمان لیزا فربسٹین نے بتایا کہ ’حسن شریف نیوآرک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹرانسپورٹ سکیورٹی آفیسر کے طور پر کام کرتے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حسن شریف یہاں سنہ 2006 سے نیوآرک میں ایئرپورٹ پر کام کر رہے تھے۔‘

لیزا فربسٹین نے کہا کہ ’ہمیں ان کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا اور ہم ان کی فیملی اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘

نیورک پبلک سیفٹی کی ڈائریکٹر فرٹز فریگ نے تصدیق کی تھی کہ بدھ کی صبح پولیس کو ایک شخص کو قتل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

جس کے بعد آفیسرز نے بتایا کہ قتل ہونے والا شخص امام مسجد تھا، یہ واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسرائیل حماس کے درمیان جنگ کے بعد امریکہ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

نیو جرسی چیپٹر آف امیرکن اسلامک ریلیشن (سی اے آئی آر) کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’مسجد محمد‘ نیوآرک کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے