پاکستان میں ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب چار گھنٹے ڈاؤن کے بعد بحال
پاکستان میں اتوار کی شام اچانک سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس اور ایپ کی سروسز ڈاؤن کر دی گئیں۔
صارفین کے مطابق فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، یوٹیوب اور ٹک ٹاک تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا.
صارفین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار معمول کے مطابق ہے مگر سوشل میڈیا کام نہیں کر رہا.
ملک بھر میں سوشل میڈیا سروس کے ڈاؤن ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی اور صارفین سوشل میڈیا پر رسائی حاصل کرنے کے لیے وی پی این کا سہارا لیتے رہے.