پاکستان

انتخابی نتائج مسترد، مولانا فضل الرحمان کا تحریک چلانے کا اعلان

فروری 14, 2024 < 1 min

انتخابی نتائج مسترد، مولانا فضل الرحمان کا تحریک چلانے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی مذہبی سیاسی پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو انتخابات میں شکست اسلام دشمن عناصر نے کروائی۔ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے فلسطین کی حمایت کی۔

جمعیت کے سربراہ نے کہا کہ وسیع مشاورت کے بعد ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ کارکنان تحریک میں اترنے کے لئے تیار رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن شفاف ہیں تو سمجھ لیں کہ 9 مئی کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر اپوزیشن میں بیٹھیں۔

مولانا نے کہا کہ ہم اسمبلی میں بھی رہیں گے اور تحریک ساتھ ساتھ چلے گی۔

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دو روز جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلسِ عاملہ انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ ان نتائج نے 2018 کے نتائج کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

ان کے مطابق الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے تابع رہا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابات کے انعقاد کے بیان کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ لگتا ہے اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے