انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج، پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان سے ہاتھ ملانے کو تیار
Reading Time: 2 minutesتحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کے لیے عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیا ہے۔
جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج 10 ماہ بعد اپنے لیڈر سے ملاقات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری مشاورت کی ہے، عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے
ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی پورے ملک میں احتجاجی تاریخ کا اعلان کریں گے، آج شام تک تاریخ دے دیں گے. مجھے اسائنمنٹ دی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کروں. مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا.
اس انتخاب کو بین الاقوامی طور پر بھی سنجیدہ نہیں لیا جارہا. پورے ملک میں اختجاج کریں گے.
بانی پی ٹی آئی سے 29سالہ رفاقت ہے. ہم کسی صورت استعفی نہیں دیں گے. ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے
ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جو امریکہ خود کو چیمپئین سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے.
ہم چاہتے ہیں اس ملک میں آئین کی پاسداری ہو. چیف جسٹس کو چاہیے کہ اس کا نوٹس لیں. فارم 45 میں لوگ جیتے ہیں اور فارم 47 میں نتیجے تبدیل کردیے.
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹرز سپورٹرز کو جیلوں میں ڈالا گیا. ہم احتجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھے گے، ہمارا لیڈر خان ہے، جو فیصلہ کرتا ہے ہم تسلیم کرتے ہیں.
اسد قیصر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ذریعے اجازت ملی ہے۔ خان صاحب کے سامنے انتخابی منظر نامہ رکھا ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو کے پی اسمبلی میں اسپیکر کے لیے نامزد کیا گیا.
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے امریکہ کو اپنے بیان میں مزید وزن ڈالنا ہو گا. انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اس کی مذمت کرتے ہیں.
انتخابات پر جس طرح امریکہ کو آواز بلند کرنی چاہئے تھی اس طرح نہیں کی. امریکہ نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کی پشت پناہی کی ہے، کرپٹ لوگوں کو امریکہ نے اسپورٹ کیا
بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ امریکہ کہ پاس موقع ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرے.
انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو اپنا سدباب کرنا ہو گا
امریکہ پوری دنیا میم جمہوریت کا دعویدار ہے اس پر اپنا کردار ادا کرے.