پاکستان

ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان فائرنگ سے 11 ہلاک، 6 زخمی

اکتوبر 13, 2024 < 1 min

ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان فائرنگ سے 11 ہلاک، 6 زخمی

Reading Time: < 1 minute

ضلع کرم میں دو فریقوں میں فائرنگ سے کم از کم 11 افراد مارے گئے ہیں۔

سنیچر کو ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا کہ کنج علیزئی پہاڑوں اور ٹل پاراچنار روڈ میں فائرنگ کی گئی جس میں 11 افراد کی جان گئی جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

‏فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقبل قبائل کی جانب سے طوری قبائل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

‏ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا کہ ضلع بھر میں آمد ورفت کے راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے