اسرائیلی فوج کا لبنان میں ایک دن میں 200 اہداف پر حملوں کا دعویٰ
امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جاری براہ راست کے دوران اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل کی افواج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں مزید کارروائیوں کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس کے لیے زمینی فوج کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق وہ اُن لانچرز کو نشانہ بنا رہی ہے جن کے ذریعے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جاتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

