اسلام آباد میں ایران – امریکہ بات چیت کے دوسرے مرحلے میں تکنیکی ماہرین کے مذاکرات
امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان سہ فریقی مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر مذاکراتی عمل میں شریک ہوئے۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق امریکی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اینڈریو بیکر اور ایشیائی امور کے مشیر مائیکل وینس شامل ہیں۔
عہدیدار کے مطابق واشنگٹن ڈی سی سے معاونت کرنے والے دیگر ماہرین کے ساتھ مختلف معاملات پر امریکی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے۔
ادھر پاکستانی عہدیداروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ کہ اعلیٰ سطح کے وفود کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے بعد دوسرے مرحلے میں تکنیکی ماہرین کی گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا۔

