جسٹس فائز کے لیے فل کورٹ تشکیل
پاکستان کی سپریم کورٹ کے دس ججز پر مشتمل فل کورٹ اپنے ہی ساتھی جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں دائر صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستیں سنے گا۔
عدالت عظمی میں اس وقت کل سولہ ججز میں ہیں۔ جسٹس قاضی فائز نے بعض پر اعتراض کیا ہے۔
فل کورٹ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔
بنچ میں چیف جسٹس، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن کو چھوڑ کر سپریم کورٹ کے سارے ججز شامل ہیں۔
جسٹس مشیر عالم سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہونے کی وجہ سے کیس نہیں سن سکتے۔

