لائن آف کنٹرول پر مزید خاموشی نہیں
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈین فوج کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی جارحیت پر ان کا ملک خاموش تماشائی بنا بیٹھا نہیں رہے گا۔
اتوار کو انہوں نے ٹویٹس میں لکھا کہ انڈیا اور بین الاقوامی برادری پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مزید خاموش بیٹھے رہنے ان کے ملک کے لیے مشکل ہوگا۔
عمران خان کے مطابق انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا سخت خطرہ ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے لکھا کہ ”میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔“
انڈیا کی جانب سے گذشتہ برس پانچ اگست کو متنازع علاقے کشمیر کے حیثیت بدلنے کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

